جنرل نیوز

تشکیل تلنگانہ میں سونیا گاندھی کا کلیدی رول _ کھمم کانگریس آفس میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب

کھمم کے کانگریس آفس میں تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کا بڑے پیمانے پر آغاز ہوا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کا آغاز ہوا اس موقع پر کانگریس قائدین نے سونیا گاندھی کے مجسمے کو دود سے نہلا گیا اس موقع پر محمد جاوید نے شہداء تلنگانہ کے قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا

 

محمد جاوید نے کہا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں محترمہ سونیا گاندھی نے جدید ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کیا سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر محترمہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے عوام کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے جدید ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے لئے ھری جھنڈی دکھائی مگر افسوس کہ 9 سالوں میں تلنگانہ میں بے روزگاری اور انتخابات کے وقت کیے گئے وعدوں اور بالخصوص اقلیتوں کے تحفظات مکمل نظر انداز کر دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button