جنرل نیوز

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کا کھمم میں بڑے پیمانے پر آغاز _ اردو مکمل نظر انداز

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں آج کھمم میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے یلندو روڈ پر واقع شہداء تلنگانہ کے مجسمے پر پھول چڑھاتے ہوئے بھر پور خراج عقیدت پیش کی بعدہ کھمم کلکٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے قومی پرچم کی کشائی کی اور سلامی لی

 

اس موقع پر پی اجے کمار نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے 10 سال مکمل ھوے تلنگانہ ریاست کی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں جنگی خطوط پر ترقی ہوی تلنگانہ ریاست میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلی کے سی آر نے کمر بستہ رہتے ہوی تلنگانہ کو ملک بھر میں اول مقام پر پہنچایا تلنگانہ تحریک میں شہداء تلنگانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

 

تلنگانہ تاسیس تقاریب کے ضمن میں متحدہ کھمم ضلع میں اردو کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ایک بورڈ اور بیانر پر بھی اردو کو آویزاں نہیں کیا گیا کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے دعوے کرتے ہوئے تھک تے نہیں ضلع کے اقلیتوں میں تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلے میں اردو کو نظر انداز کرنے کو لیکر حکومت کے خلاف سخت برہمی پائی جارہی ہے

 

بہر حال تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب متحدہ کھمم ضلع میں بڑے پیمانے پر آغاز ہوا ہے اس موقع پر کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کھمم بلدیہ کارپوریشن میر نیرجا زڈ پی چیرمین لنگالہ کمل راج کے علاوہ پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button