جنرل نیوز

بودھن عصمت ریزی واقعہ _جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی متاثرہ کو قانونی امداد کی پیشکش

نظام آباد _ 23 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن ٹاون میں دو دن قبل ایک غریب مسلم نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا

 

متاثرہ لڑکی کو قانونی امداد فراہم کے مقصد کے تحت آج بروز جمعہ  صبح 10 بجے جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کا ایک وفد حضرت مولانا سیدسمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی صدارت و حضرت مولانا لئیق احمد قاسمی صاحب شکرنگر کی سرپرستی میں اظہار ہمدردی و قانونی مدد کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچا ، جس میں شہر بودھن و نظام آباد کے علماء ، حفاظ ،شہر کے ذی اثر احباب و صحافی حضرات موجود تھے ۔

 

اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کا ایک وفد نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا اس کے علاوہ قانونی امداد کا بھی پیشکش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button