جرائم و حادثات

نارائن پیٹ میں عصمت ریزی کے مجرم کو عمرقید کی سزا

 

نارائن پیٹ 12فروری (پریس نوٹ) نارائن پیٹ ضلع کے پرنسپل جج محمد عبدالرفیع نے عصمت ریزی کے ایک معاملے میں کا لی کروناکر نامی ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا اور51500روپیے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ضلع نارائن پیٹ کے پلک پراسیکیوٹر آکولا بالپا نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواھد و گواہوں کی روشنی میں معذور گونگی بہری لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے والے مجرم کو سزائے عمرقید سنائی ہے ۔آکولا بالپا نے عدالت کے فیصلے کو انصاف کی جیت سے تعبیر کیا ہے ۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button