اسپشل اسٹوری

ہمدرد چور۔۔۔۔لوٹنے آئے تھے پیسے دے کر گئے۔ دہلی میں چونکا دینے والا واقعہ: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: دہلی کے شاہدرہ علاقے میں لوٹ مار کرنے آئے چوروں کے دل پگھل گئے اور وہ لوٹنے کے بجائے مدد کرکے چلے گئے، یہ بات سننے میں قدرے عجیب لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے۔ اب آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ چور کب سے مہربان ہونے لگے ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس معاملے میں دو لٹیرے ایک جوڑے کو لوٹنے کے لیے اسکوٹی پر آئے۔ انہوں نے بندوق کی نوک پر جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کی۔ لٹیروں نے پہلے خاتون سےزیور دینے کو کہا، خاتون نے چین اتار کر انھیں دے دی یہ یہ چین جو سونے کی نظرآرہی تھی دراصل نقلی تھی۔

 

 

انہوں نے خاتون کو چین واپس کر دی اس کے بعد انھوں نے خاتون کے ساتھ موجود شخص کی تلاشی لی لیکن اس کے پاس سے صرف 20 روپے ملے۔ جوڑے کی حالت دیکھ کر چوروں کو ان پر ترس آیا اوروہ جذباتی ہوگئے انھوں نے جانے سے پہلے اس جوڑے کو 100 روپئے دئیے اوروہاں سے چلتے بنے۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو قریب ہی نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔معلومات کے مطابق یہ واقعہ 21 جون کی رات کا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس نے چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں چوروں کی شناخت ہرش راجپوت اور دیو ورما کے طور پر ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پستول، اسکوٹی اور موبائل برآمد ہوا ہے۔

 

 

ان میں سے ایک ملزم ہرش راجپوت ایک موبائل شاپ پر کام کرتا ہے جبکہ دوسرا ملزم دیو ورما نیرج ایک گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے بتایا کہ دونوں نشے کی حالت میں تھے۔ انھوں نے جوڑے کو دیکھتے ہی اسکوٹی روکی اور خاتون کے زیورات چیک کئے تو وہ نقلی نکلے۔ ساتھ موجود شخص کو چیک کیا لیکن اس کے پاس صرف 20 روپے ملے جس کے بعد اس نے 100 روپے جوڑے کے حوالے کیے اور وہاں سے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button