جنرل نیوز

ضلع نارائن پیٹ کو مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ مقرر کرنے کے لئے نمائندگی

نارائن پیٹ: 13 جنوری (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ کے جدید ضلع نارائن پیٹ کو مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ مقرر کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے صدر جناب الحاج امیر الدین ایڈوکیٹ نے حج ہاؤس حیدرآباد میں اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب عرفان شریف سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی جناب امیر الدین ایڈوکیٹ نے موصوف آفیسر کو بتایا کہ نارائن پیٹ ضلع 13 منڈلوں پر مشتمل ضلع ہے جس میں مسلم آبادی ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر نارائن پیٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق 48286 ہے جبکہ تلنگانہ حج کمیٹی کے ریکارڈز میں غلطی سے ضلع میں مسلم آبادی 13224 بتائی گئ ہے۔ انہوں نے اس غلط اندراج کی اصلاح کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کی صحیح مسلم آبادی جو صحیح مسلم آبادی ہے اسی تناسب سے حج کوٹہ مقرر کرنے کی درخواست کی جس پر جناب عرفان شریف اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تیقن دیا وہ اس کی تصحیح کرتے ہوئے ضلع کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ مقرر کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button