جرائم و حادثات

دبئی سے سامان روانہ کرنے کے نام پر کاماریڈی کے ایک شخص کو 7.55لاکھ کا دھوکہ

کاماریڈی:24/ ستمبر(اردو لیکس )دبئی سے سامان روانہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے سائبر کرائم کے ذریعہ ایک شخص کو 7.55 لاکھ روپئے کا دھوکہ دینے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے رام ریڈی پلی منڈل کا ساکن کلا لچھیا ماضی میں ملازمت کیلئے خلیج گیا تھا اس وقت وہ زراعت کررہا ہے۔ جب وہ خلیج میں تھا اس وقت وہاں کسی کا فون آیا اور اس نے بھی اپنا نام  لچھیا  بتایا۔

لچھیا کو یقین تھا کہ یہ وہی لچھیا ہے جو دبئی سے سامان بھیجے گا۔  لچھیا نے اس شخص کو دو قسطوں میں 7.55لاکھ روپئے روانہ کئے۔ سامان نہ آنے پر اسے دوبارہ اس کے نمبر پر فون کرنے پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس  پر اسے  دھوکہ دہی کا احساس ہوا اور اس نے سائبر کرائم نمبر 1930 پر تفصیلات فراہم کی۔ اس ماہ کی 16تاریخ کو اس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ تاہم اس سلسلہ میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی اس سلسلہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button