جنرل نیوز

صفابیت المال شاخ عادل آباد کے زیراہتمام دینی گرمائی کلاسیس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ۔

عادل آباد۔11/جون(اردو لیکس)اولاد کی بہترین تربیت کرنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا عبدالعلیم قاسمی نے صفابیت المال شاخ عادل آباد کی زیر نگرانی و منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام منعقدہ ایک ماہی دینی گرمائی کلاسیس میں پابندی کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور طالبات کے اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

تقریب کی صدارت صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے کی۔اس سلسلہ میں عائشہ گیسٹ ہاؤس میں اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔عائشہ گیسٹ ہاؤس کے مالک عبدالوھاب نے بھی اس سلسلہ میں بحسن خوبی خدمت انجام دی۔جبکہ صدر صفا مولانا سید مبشر احمد،نائب صدر حافظ شیخ بشیر احمد اور معتمد حافظ کاظم پاشاہ مصباحی،خازن حافظ عبدالعزیز اور جناب مجیب صران نے گرمائی کلاسیس کے بہترین انعقاد کے لئے کافی جدوجہد کی۔اس موقع پر مولانا عبدالعلیم قاسمی کے علاوہ تلنگانہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری خلیل احمد نے بھی مخاطب کرتے ہوئے دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی بہترین تربیت پر خصوصی خطاب کیا

 

اور مختلف دینی و عصری علوم کے دنیا و آخرت میں فوائد پر روشنی ڈالی،بعد ازاں گرمائی کلاسیس میں بہترین مظاہرہ کرنے پر انعامات اور توصیفی و تعریفی اسناد کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر دینی گرمائی کلاسیس میں خواتین و طالبات کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنے پر معلومات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا

 

۔اخیر میں صدر صفا مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے اجلاس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور تمام ہی معاونین سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button