نیشنل

آندھراپردیش۔ بجلی گرنے سے 4 ہلاک تین زخمی

ریاست آندھراپردیش کے ایلورضلع میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک اوردیگرتین زخمی ہوگئے۔ لنگم پالیم منڈل کے بوگولو میں منگل کی رات بارش کے دوران بجلی گری، اس حادثہ میں 4 افراد ہلاک اوردیگرتین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے وجئے واڑہ کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ زرعی مزدورکھیتوں میں کام کررہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ کوڈا بابو 20 سالہ راجو 25 سالہ وینو اور20 سالہ دھرما راجو کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button