تلنگانہ

جمعیت العلماء ضلع کھمم نے کانگریس کی تائید کا اعلان کردیا

ملک کی سالمیت اور ملک میں امن و امان کی برقراری اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحدہ جدو جہد ناگزیر انتخابات میں امیدوار کی ہار جیت مقصود نہیں ہے بلک ملک کا دستور محفوظ رہے۔۔۔ جمعیت العلماء ہند نے ملک کی آزادی میں اور ملک میں امن و امان کی برقراری میں روز اول سے کلیدی کردار ادا کیا جمعیت العلماء ہند کے اکابرین کے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔ ان خیالات کا اظہار کھمم کے سیکول فنکشن ہال میں منعقدہ جمعیت العلماء ہند ضلع کھمم کے اجلاس سے مختلف سیاسی قائدین اورعلماء نے کیا

آج کھمم کے سیکول فنکشن ہال میں جمعیت العلماء ضلع کھمم کی جانب سے اجلاس عام بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور تلنگانہ میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں حق رائے دہی کے تناسب کو بڑھانے کے لیے اور صحی امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لیے منعقد کیا گیا اجلاس عام سے مولانا سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت العلماء ہند ملک کی وہ فعال اور متحرک جماعت ہے جو ملک کی آزادی میں انگریزوں کے خلاف طویل جدو جہد کرتے ہوئے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا تحریک آزادیِ کی اس عظیم جدو جہد میں اکابر علمائے کرام نے اپنی قربانیاں پیش کی

 

جمعیت العلماء ہند کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ ملک کی آزادی کے لیے دیگر اقوام کو ساتھ لیکر جنگے آزادی کی جنگ لڑی اس وقت مہاتما گاندھی کو ساتھ لیکر انگریزوں کے خلاف میں ملک آزاد کرانے کے لیے جمعیت العلماء ہند نے مہاتما گاندھی کو ملک بھر کا دورہ کرواتے ہوئے یہ پیغام دیا کے ملک کے آزادی کے لیے ھندو مسلم اتحاد کے ساتھ اس کارواں میں شامل ہے اور گاندھی کو مہاتما گاندھی جمعیت العلماء نے ھی بنایا مولانا سعید احمد قاسمی نے اپنے مدلل خطاب کو جاری رکھتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ ملک میں ہر موڑ اور نامساعد حالات میں جمعیت العلماء ہند نے امت مسلمہ کی رہبری کی اور جمعیت العلماء روز اول سے مخلصانہ طورپر امت کے مفاد کے لیے کام کرتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں اور ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ملک میں بسنے والے مسلمان اپنے مذہبی آزادی کے ساتھ دین کے تشخص پر استقامت کے ساتھ عمل پیرا رھے آج ملک اور ریاست تلنگانہ میں مساجد کے ائم کرام کو حکومت کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلک مسلمانوں کو تمام شعبہ جات میں دیگر اقوام کی طرح مراعات حاصل ھو مسجدوں کے ائم کرام یہ قوم کے تاج ہوتے ہے ائم کرام کو مساجد کے کمیٹی کے ذمداران اور قوم کے سرمایہ دار مسلم افراد معقول تنخواہیں فراہم کرسکتے

 

آج تلنگانہ میں مسلمانوں کو سیاسی میدان میں یتیم کردیاگیا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے حق رائے دہی کا صحیح امیدوار کے حق میں استعمال کریں اس موقع پر عارف نسیم خان سابق وزیر داخلہ مہاراشٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ھوتی ہے امیدوار کو ہرانا اور جتانا مقصد نہیں ہے بلک قوم و ملت کے مفاد میں صحی امیدوار کا انتخاب کرنا متحدہ طور پر ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں فرقہ پرست طاقتیں ملک کے دستور کو ختم کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے آج ھماری اجتماعی ذمداری ہے کہ ملک میں امن و امان کی برقراری کیلئے فرقہ پرست حکومتوں اقتدار سے بیدخل کردیں

 

عارف نسیم نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تحفظات کا وعدہ کرکے دوکھ دیا اور تلنگانہ میں اقلیتی اداروں کو مقفل کردیا پھچلے ساڑے نو سال میں کے سی آر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بہر پور تائید کی اور تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کے ساتھ بونڈا مزاق کیا عارف نسیم نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ علحیدہ تلنگانہ کی تشکیل کانگریس پارٹی سے ھی ممکن ہوی کانگریس امیدوار کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی جمعیت العلماء ضلع کھمم کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان اجلاس پر جمعیت العلماء کا شکریہ ادا کیا

 

سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی ٹی ناگیشور راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے جمعیت العلماء ضلع کھمم کے اجلاس میں آکر یقین ہوگیا کے کھمم اسمبلی حلقہ سے جمعیت العلماء کی قیادت اور مسلمانوں کے آشرواد سے میری کامیابی یقینی ہے ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ میری چالیس سالہ دورِ سیاست میں میں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی میں میں کھمم شہر کے مسلمانوں سے وعدہ کرتا ھو اور جمعیت العلماء کے ذمداروں کو تیقن دیتا ھوں کہ میں ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دستیاب رہونگا کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ھی آپ کا حق ہے کہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے میرا دامن پکڑ سکتے ہے

 

بالخصوص مینارٹی ڈکلیریشن اور جمعیت العلماء کے جو بھی مطالبات ہے جنگی خطوط پر پورے اثر کے ساتھ حل کیاجائے گا اس موقع پر سابقہ رکن اسمبلی کاماریڈی سید یوسف علی نے بھی خطاب کیا آخر میں مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم نے قرار دات منظور کرتے ہوئے متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی کے تائید کا اعلان کیا مفتی آصف علی قاسمی صدر سرکار قاضی ضلع کھمم کے قرآن پاک کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا مولانا سلمان قاسمی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی

 

اجلاس میں متحدہ کھمم ضلع کے علماء و حفاظ کی کثیر تعداد کے علاوہ سرپرست جمعیت العلماء تلنگانہ مولانا عبد الستار صاحب قاسمی ورنگل کے علاوہ دانشوران کی کثیر تعداد شریک تھی مولانا سعید احمد قاسمی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا حافظ محمد جواد احمد نے تمام شرکاء اجلاس اور بالخصوص ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button