یادگیر میں 23 نومبر کو مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام تحفظ عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس
نارائن پیٹ : 22 نومبر (اردو لیکس) حافظ عبدالرحمن تاچی مہتمم مدرسہ عربیہ دارالعلوم صوفیہ’ نارائن پیٹ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ صوبہ کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام تحفظ عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس بتاریخ 23 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عصر تا 9:30 بجے شب بمقام ایڈن گارڈن فنکشن ہال روبرو لبنی گارڈن میں منعقد کیا جارہا ہے۔
جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش اور حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند کا خصوصی خطاب ہوگا
اور انکے علاوہ بیرونی و مقامی علمائے کرام کے رقت انگیز خطابات ہونگے۔ عاشقان رسالت و فدائیانِ ختمِ نبوت اور جمیع عوام الناس سے ادباً التماس کیجاتی ہے کے اس تاریخ ساز اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں