ایجوکیشن

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول جہاں نما میں تدریسی و اکتسابی اشیاءمیلہ کا انعقاد

حیدرآباد: آج بتاریخ 15/12/2022 کامپلیکس کی سطح پر تدریسی واکتسابی اشیاء(TLM) میلہ جہاں نما کامپلیکس واقع جی-ایچ-ایس، جہاں نما، بہادر پورہ-2 منڈل، حیدرآباد منعقد ہوا۔ جسکا افتتاح بدست نائب مہتمم تعلیمات جناب خواجہ مکرم صاحب عمل میں آیا،میلے کی قیادت و نگرانی جناب ڈاکٹر احمد سعید صاحب گزیٹیڈ ایچ ایم، جی ایچ ایس جہاں نما، اور اسٹیٹ ریسورس پرسنس محترمہ زبیدہ خاتون صاحبہ و محترمہ نسیم سلطانہ صاحبہ نے کی۔ میلے میں تمام مدارس کے اساتذہ نے اپنی اختراعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مضامین کے لیے تیار کردہ بہترین تدریسی واکتسابی اشیاء کو پیش کیا اور اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد سعید صاحب نے مدرسے میں موجود تمام طلباء تمام مضامین کے بنیادی تصورات میں پختہ ہوجاںٔیں اس بات پر زور دیا، خواجہ مکرم صاحب نے اساتذہ کی جانب سے تیار کردہ تدریسی واکتسابی اشیاء اور اساتذہ کی کافی ستاںٔش کی اور ایف ایل این پروگرام کے مقاصد کے حصول پر زور دیا اور ساتھ ہی ساتھ طلباء میں اخلاقی اقدار کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جناب سید نوید اختر SA Mathematics نے تدریسی واکتسابی اشیاء کو خوب سراہا اور اساتذہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور طلباء کو بنیادی تصورات میں ماہر بنانے کا مشورہ دیا، اظہر صاحب (ٹی ٹی یو) نے تمام اساتذہ کو بہترین تدریسی واکتسابی اشیاء کی تیاری پر مبارکباد دی اور اساتذہ کی خدمات کو قابل ستائش بتایا، افضل نواز صاحب ریسورس پرسن نے اساتذہ کی کاوشوں کی ستائش کی اور کانکریٹ ٹی ایل ایم پر روشنی ڈالی۔

آخر میں اظہر صاحب کی مدرسے کے انتظامی صلاحیتوں و بہترین نظم و ضبط کے لئے شالپوشی کی گیٔ اور میلے میں شریک تمام اساتذہ کو سند اور ہر مدرسے سے بہترین ٹی ایل ایم بنانے والے ہر معلم کی شالپوشی کی گیٔ اور انعام سے نوازا گیا

میلے کے اختتام پر زبیدہ خاتون صاحبہ’نسیم سلطانہ صاحبہ، محمد عرفان الدین ریسورس پرسنس نے کامپلیکس ایچ ایم جناب احمد سعید صاحب سے میلے کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button