جنرل نیوز

شیخ الہند مولانا حسین احمد مدنی نے تحریک ریشمی رومال کے ذریعہ انگریزوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کیا

کھمم میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے مہمان علماء کرام کا خطاب

جنگ  آزادی کی طویل جدو جہد میں علماء کرام اور مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے نقصان جنگ آزادی میں اردو صحافت کا کلیدی کردار کھمم میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے مہمان علماء کرام کا خطاب

کھمم کے امبیڈکر بھون میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان تاریخی جلسہ عام بعنوان بھارت کو آزاد کرانے میں ہندو مسلم اتحاد اور دوسو سالہ اردو صحافت کا کردار سے حافظ پیر خلیق احمد صابر ناظم عمومی جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ آزادی کی جدو جہد بہت طویل ہے ملک کو آزاد کرانے میں علماء کرام اور مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انگریزوں کی غلامی میں سے اس ملک کو آزاد کرانے میں ابنائ وطن کے ساتھ شان بشان قدم ملا کر مسلمانوں نے ملک کو آزاد کرانے میں جام شہادت نوش کیا شیخ الہند مولانا حسین احمد مدنی نے تحریک ریشمی رومال کے ذریعے انگریزوں کو اس ملک سے بھاگنے پر مجبور کیا تھا اس موقع پر دوسرے مہمان مقرر مفتی ابوبکر جابر قاسمی حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اسی وقت امن و امان برقرار رکھتا ہے ملک میں بسنے والے اکثریت اور اقلیت امن کے ساتھ رہے ملک کو سب سے بڑا خطرہ فرقہ پرستی اور فرقہ پرست طاقتوں سے ہے ملک کے ارباب اقتدار اپنے کرسی بچانے کے لیے ایک طبقہ کو خوش کرنا اور ایک طبقہ کو پریشان کرنا یہ ملک کے لئے خطرناک ہے مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں ابناء وطن کے ہمراہ ہمارے بزرگوں نے جن میں حضرت ٹی پو سلطان شہید رحمۃ اللہ نے جو قربانی دی تاریخ ہند میں ایک باب ہے تاریخ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا مفتی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں حالات سے گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے حالات سے استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا اصل ایمان ہے

اس موقع پر گجرات سے تشریف لائے مہمان مقرر مفتی امتیاز صاحب شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم سعادت دارین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے ہمیں اپنے قربانیوں کو شمار کر نے کی ضرورت نہیں ہے سر زمین ہند کا چپہ چپہ خود گوا ہے کہ ملک کی آزادی کے لئے اور انگریزوں کو اس ملک سے بھگانے کے لئے اپنے جانوں کی قربانی دی حب الوطنی کا جذبہ ھر مسلمان کے دل میں اور خون کے ذرے ذرے میں ہے گاندھی جی نے کہا تھا کہ ملک میں بسنے والے ہندو مسلم دو آنکھیں ہے ایک کو بھی نقصان پہنچا کر ملک میں امن باقی نہیں رہے گا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان حالات سے نہ گھبرائے بلک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے ذریعے ابناء وطن کے سامنے محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا نفرت کے ماحول میں محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے کنوینر جلسہ حافظ محمد جواد احمد نے اپنے افتتاح کلمات میں کہا کہ جنگے آزادی میں اردو صحافت کا بھی کلیدی کردار رہا مولانا آزاد نے جنگے آزادی کے موقع پر اپنے اخبار الہلال کے ذریعے انقلاب زندہ باد کے نعروں کے ذریعے انگریزوں کو ملک سے رفو چکر ہو نے پر مجبور کیا مولانا آزاد کے انقلابی نعروں سے انگریزوں نے بوکلھاٹ کا شکار ہو کر مولانا آزاد کو جیل میں نظر بند کر دیا تھا اردو صحافت نے جنگ آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا

اس موقع پر کھمم شہر کے مشہور و معروف اردو صحافی و نماندہ اعتماد کھمم کو ان کی بہترین صحافتی خدمات اور سماجی و ملی خدمات پر اور دوسو سالہ اردو صحافت کی تکمیل پر حافظ محمد جواد احمد کو کثرت سے شال پوشی اور گل پوشی مہمان علماء کرام کے ہاتھوں کرائیں اس موقع مفتی جلال الدین قاسمی مولانا سعید احمد قاسمی مولانا عبد الغنی رشادی موجود تھے مفتی آصف علی سعید قاسمی نے جلسہ کی نظامت کی جلسہ میں برادران اسلام کے علاوہ برادران وطن کی بی کثیر تعداد موجود تھے مفتی امتیاز صاحب کے دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button