جنرل نیوز

بالی ووڈ اسٹارمتھن چکرورتی کی والدہ چل بسیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چکرورتی کا دیہانت ہوگیا۔ اس خبر کی تصدیق متھن کے چھوٹے بیٹے نے کی ہے۔ انھوں نے ایک میڈیا پورٹل کو بتایا کہ یہ خبر سچ ہے۔ ان کی دادی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ متھن کے والد کا اپریل 2020 میں انتقال ہو گیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اداکار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے بھی شانتی رانی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، “متھون چکرورتی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔

 

اہم بات یہ ہے کہ متھن چکرورتی ممبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس کے والدین بھی اس کے ساتھ رہتے تھے۔ پہلے سال 2020 میں ان کے والد کا گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ اب ان کی والدہ طویل علالت کے بعد دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔واضح رہے کہ متھن اب فلموں سے دور رہتے ہیں۔ وہ آخری بار فلم ‘دی کشمیر فائلز’ میں طویل عرصہ بعد نظر آئے تھے۔ وہ فی الحال ڈانس ریئلٹی شو ‘ڈانس انڈیا ڈانس’ کے جج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button