تلنگانہ

سب انسپکٹر کی جانب سے برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کرنے کا واقعہ _ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے جگتیال، کورٹلہ اور میٹ پلی میں درجنوں مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج _ مسلم خاتون بھی کلیدی ملزمین میں شامل

حیدرآباد _ 12 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے درجنوں مسلم نوجوانوں کے خلاف ضلع کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں میٹ پلی کی ایک خاتون ناظمہ بیگم بھی شامل ہے جنھیں کلیدی ملزمہ بنایا گیا ہے جنھوں نے منگل کے روز جگتیال شہر میں ایک سب انسپکٹر پولیس کی جانب سے آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والی برقعہ پوش نوجوان لڑکی پر طمانچہ رسید کرنے کے واقعہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔

 

ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے خلاف چہارشنبہ کو جگتیال ، کورٹلہ اور میٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں درجنوں مسلم نوجوانوں نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے راستہ روک دیا تھا جس پر ضلع پولیس نے سڑکوں پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں یہ کارروائی پولیس کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کی شکایت پر کی گئی ہے

جن پولیس اسٹیشنوں میں مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اس کی تفصیلات اس طرح ہے

کورٹلہ پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل جے تروپتی (HC-240) کی شکایت پر ایک ایف آئی آر نمبر: 142/2023 u/s 188، 341 r/w 34 IPC کورٹلہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 30 لوگوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

لوکنی رام، سب انسپکٹر آف پولیس، جگتیال پولیس اسٹیشن (ٹریفک) کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر: 177/2023 u/s 341، 353 r/w 34 IPC A1) ملزم نمبر 1 سلمان (ایس کے ٹراویلیس) ملزم نمبر 2 تجمل ، ملزم نمبر 3 شارق (مٹن شاپ)، ملزم نمبر 4 یاسر اور دیگر نوجوانوں کے خلاف درج کیا گیا۔

میٹ پلی پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل بی جناردھن (PC-523) کی شکایت پر FIR نمبر: 145/2023 u/s 188, 341 r/w 149 IPC میٹ پلی پولیس اسٹیشن نے ملزم نمبر 1 قطب الدین، ملزم نمبر 2 ناظمہ بیگم اور 6 دیگر کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ۔

اور ایک مقدمہ کانسٹیبل ڈی سرینواس (پی سی 1721) کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر: 176/2023 u/s 143، 341 r/w 34 IPC 33 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں ملزم نمبر 1 جاوید، ملزم نمبر 2عرفان ، ملزم نمبر 3 سمیر، ملزم نمبر 4 سلمید ، ملزم نمبر 5مقیم ،ملزم نمبر 6 گبو ، ملزم نمبر 7 سمیر اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button