ایجوکیشن

نظام آباد میں ملت فاؤنڈیشن ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور ایم ایس اکیڈمی کے زیر اہتمام ملت ٹیلنٹ سرچ کا انعقاد

نظام آباد 27/اپریل (اردو لیکس) ملت فاؤنڈیشن ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ اور ایم ایس ایجوکیشن کے اشتراک سے ملت ٹیلنٹ سرچ امتحان کا محمد عبدالمعیز سکریٹری /کرسپانڈنٹ ایوینس ایلمنٹری اسکول احمد پورہ کالونی نظام آباد کی نگرانی میں صبح 10 بجے تا 1 بجے دوپہر منعقد ہوا اس امتحان میں نظام آباد، کاماریڈی، با نسواڑہ جگتیال، کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی

اس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات آئی آئی ٹی جے ای ای اور نیٹ 2025 اور سی اے میں دوسالہ مفت قیام وطعام جس کا تخمینہ خرچ (5) پانچ لاکھ روپے ہوگا ایم ایس اکیڈمی کی جانب سے کیا جائے گا حیدرآباد میں ایم ایس کالجس مفت قیام وطعام رہے گا ایونیس انتظامیہ نے آج اس منعقدہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین و سرپرستوں سے اظہار تشکر کیا اور کامیابی کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button