ایجوکیشن

ایس ایس سی سالانہ امتحان کے سکنڈ لینگویج تلگو پیراکٹس پیرس کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں رسم اجرائی

حیدرآباد 26 فروری (پریس نوٹ)ایس ایس سی اپریل 2023کے سالانہ امتحان کے پیراکٹس پیر س سکنڈلینگویج تلگو کی رسم اجراء کے سلسلہ میں وزیر تعلیم ریاست تلنگانہ محترمہ پی سبیتااندراریڈی کی رہائش گاہ سری نگر کالونی حیدرآباد پرمحترمہ سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہؤا خاص کرلسانیات کے فروغ اور ان کے مسائل بھی موضوع بحث ہوئی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے شعبہ تعلیم ودیگر محکمہ جات سے بہت سے سہولیات فراہم کئے جانے پر محترمہ کا اور حکومت کے وزیر اعلیٰ جناب کے چند رشیھکر راو آور دیگر بھی شکریہ ادا کیا بعد ازاں اس پیراکٹس پیر کی رسم اجراء بدست محترمہ پی سبیتااندراریڈی عمل میں آیا

 

اس موقع پر جناب الحاج احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ زون موظف چیرمین تلنگانہ تنظیم فروغ لسانیات مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامہلی حیدرآباد جناب ایم اے حمید مولانا شاکر جناب خواجہ علی شعیب جناب محمد عبد الماجد جناب محمد رفیع جناب قاضی احمد مقصود انصاری جناب سید منیرکے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھے اس پیراکٹس پیر کو سہایتہ ٹرسٹ کے ذریعہ شائع کروایا گیا ہے واضح رہے کہ پچھلے 20سالوں سے جناب الحاج احمد بشیر الدین فاروقی کی نگرانی میں مسلسل اشاعت ہوتا آرہا ہے جس سے غیر تکگوداں طلباء وطالبات استفادہ حاصل کرتے آرہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button