تلنگانہ

شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ کے نرمل ضلع میں پیش آئے واقعہ کا ویڈیو دیکھیں

نرمل _26  فروری( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع میں شادی  کی تقریب میں ڈانس کرنے والے ایک نوجوان کو ہارٹ اٹیک آگیا جس سے  نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ نرمل ضلع کے کبیر منڈل کے پارٹی کے گاؤں میں پیش آیا۔اس گاؤں کے رہنے والے کرشنیا کے بیٹے کی شادی کامیل گاؤں میں ہوئی تھی  تقریب میں  دلہن کے قریبی رشتہ دار 19 سالہ نوجوان متیم نے ڈانس کیا۔ اس ڈانس کے دوران وہ اچانک نیچے گر گیا۔اس کے ساتھ ہی وہاں موجود افراد نے اس کو اٹھایا اور اسے طبی علاج کے لیے بھینسہ کے ایریا اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔ یہ نوجوان مہاراشٹر کے شیوا گاؤں کا رہنے والا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button