جنرل نیوز

کھمم کی سیاست میں زبردست ہلچل۔۔۔۔ پی سرینواس ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کے بعد کھمم ضلع کانگریس پارٹی میں زبردست جوش و خروش

کھمم کی سیاست میں زبردست ہلچل۔۔۔۔ پی سرینواس رڈی کی کانگریس میں شمولیت کے بعد کھمم ضلع کانگریس پارٹی میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے

 

آج کھمم شہر کے تمل گڈا محلہ میں 500 لوگوں کی کانگریس میں شمولیت جاریہ ماہ کے 2 تاریخ کو کھمم شہر میں کانگریس کا جلسہ عام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں راہول گاندھی نے شرکت کی تھی اس جلسہ عام میں چار لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی راہول گاندھی کی قیادت میں سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس ریڈی نے بی آر ایس کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی پی سرینواس ریڈی کا راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی میں والہانہ استقبال کیا تھا

 

کھمم شہر کے محلہ تمل گڈا سنٹر میں پی سرینواس ریڈی کے محبان نے کانگریس پارٹی میں شمولیت پروگرام منعقد کیا واضح رہے کہ کھمم شہر کا محلہ تمل گڈا کثیر اقلیتی علاقہ ہے پولیس کی جانب سے اس پروگرام کو اجازت لینے کا بہانا بناتے ہوئے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر محلہ کے نوجوانوں نے پولیس سے حاصل کردہ اجازت نامہ بتایا آج کے اس پروگرام میں پی سرینواس رڈی کی موجودگی میں 500 سے زائد افراد نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر پی سرینواس رڈی کا نوجوانوں نے والہانہ استقبال کیا

 

پی سرینواس ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ ہو ھر سیاسی جماعت کو پروگرام رکھنے کا پورا حق ہے مگر افسوس کہ پولیس کے ذریعے کانگریس میں شامل ہونے والوں کو زبردستی روکا جارہا ہے پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے میں ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا کانگریس پارٹی کے کسی بھی کارکن کے ساتھ بدتمیزی کو برداشت نہیں کیا جایے گا انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے عام انتخابات میں تلنگانہ سے اور بالخصوص کھمم ضلع سے بی آر ایس کا نام و نشان ختم ہو جائے گا اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button