حیدرآباد میں اے ٹی مشین توڑ کررقم نکالنے کی کوشش

حیدرآباد 3 اپریل(اردولیکس) حیدرآباد میں ایک اے ٹی ایم مشین سے توڑکررقم نکالنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ گچی باولی میں واقع اے ٹی ایم میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک سارق نے مشین کو نقصان پہنچاتے ہوئے رقم نکالنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اورسی سی ٹی وی کے ذریعہ حاصل کردہ سارق کا فوٹیج جاری کیا ہے۔