نیشنل

ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کو یوم پیدائش پر نریندرمودی کا خراج

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو اُن کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر کلام کی بطور سائینسداں اور صدر جمہوریہ کے طور پر ان کی خدمات کو یاد کیا جنھوں نے معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کیا۔ نریندرمودی نے کہا’’ہمارے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت۔ ایک سائنسداں اور صدر جمہوریہ کے طور پر ہمارے ملک کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، انھوں نے معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button