تلنگانہ میں کورونا کے قریب 2ہزارکیسس۔ 5 اموات

حیدرآباد 7 اپریل (اردولیکس) ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے تازہ طور پر 1914 کیسس سامنے آئے اور پانچ افراد کی اموات ہوئیں ۔ اس وائرس سے 285 افراد روبہ صحت ہوئے ۔ ریاست میں کورونا کے کیسس کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 649 تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ریاست میں 11 ہزار 617 فعال کیسس ہے جن میں سے 6 ہزار 634 افراد ہوم آئیسولیشن میں ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 393 کورونا کے معاملہ سامنے آئے۔