حیدرآباد کے طالب علم نے11 ماہ میں کیا قرآن مجید کا حفظ

حیدرآباد 7 اپریل (اردولیکس)ایک طرف جہاں عالمی سطح پر کورونا وبا کی وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو گیا ہے تو وہیں دوسری جانب بعض ہونہارطلباء اس مشکل گھڑی کا فائیدہ اٹھارہے ہیں۔ حیرآباد کے ایک ہونہار طالبعلم میر قاسم علی ولد میر علمدار علی نے بذریعہ آنلائن حافظ محمد رضا فاضل جا معہ نظامیہ کی شاگردی میں صرف11 ماہ میں مکمل قرآن مجید حفظ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں لاک ڈاؤن کے بعد حافظ محمد رضا نے آنلائن قرآن لرننگ اکیڈمی قائم کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو دینی تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں مزید تفصیلات کے اکادمی کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔
https://sites.google.com/view/qlar/home