وزیراعظم کریں گے آج شام پریکشا پرچرچہ

نئی دہلی 7 اپریل(اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی آج پریکشا پر چرچہ پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ طلبا ۔ اساتذہ اور اولیا طلبا سے تبادلہ خیال کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم طلبا کی حوصلہ افزائی اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کےلئے امتحانات سے قبل امتحانات سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیام میں اس با ت کی اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ نیا فارمیٹ مختلف موضوعات پر بہت سارے دلچسپ سوالات اور ہمارے بہادر امتحان دینے والے طلبا ۔ والدین اور اساتذہ کے ساتھ یادگار چرچہ 7 اپریل کی شام 7 بجے پریکشا پر چرچا ہوگی۔