ہندوستان میں کورونا کا قہر _ ملک میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسس اور اموات

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) ملک میں  پہلی بار ریکارڈ سطح پر کورونا کیسس رپورٹ ہوئے۔ مرکزی وزارت خاندانی و صحت نے  کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،15،736 کورونا کے مثبت واقعات درج ہوئے ہیں۔ نیز وبا کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔ ایک ہی دن میں 630 اموات ہوئیں۔ تازہ ترین رجسٹرڈ کیسوں کے ساتھ ، کیسوں کی کل تعداد 1،28،01،785 تک جا پہنچی ہے۔ 59،856 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اب تک صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 1،17،92،135 ہوگئی ہے وائرس نے اب تک 1،66،177 افراد کو ہلاک کیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق ، اس وقت ملک میں 8،43،473 فعال کیسز موجود ہیں۔ دوسری طرف ، ویکسین ڈرائیو زوروں پر ہے۔ اب تک 8،70،77،474 خوراک دی گئی ہے۔ دریں اثناء .. کوویڈ۔ ٹیسٹ پورے ملک میں بھاری تعداد میں کی جاری ہے۔ انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ کل ایک ہی دن میں 12،08،329 کوویڈ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک 25 کروڑ کے نمونوں کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں