حیدرآباد کے افضل گنج میں لگی بھیانک آگ۔ ٹریفک جام لوگ

حیدرآباد 7 اپریل(اردولیکس) حیدرآباد کے افضل گنج علاقہ میں ٹائروں کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آگ کے شعلے کثیف دھویں کے ساتھ نکل رہے تھے۔قریب میں ہی پٹرول پمپ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروہاں پہنچے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔آگ بجھانے کے آپریشن میں تقریبا15فائرانجنوں نے حصہ لیا جس سے آگ کی شدت کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی افضل گنج علاقہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔چادرگھاٹ،افضل گنج کے روٹس کو جانے والی ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیداہوگئی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔