تلنگانہ میں لاک ڈاؤن یا کرفیو نافذ کرنے سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن یا کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا۔تاہم عوام کو ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا سے محفوظ رہنا چاہیے وزیر صحت ایٹالہ راجندر  نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں غیر متوقع طور پر کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے پڑوسی ریاست مہاراشٹر سے تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر عوام کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے ملک میں درج ہونے والے مجموعی کیسوں میں 60 فیصد کیسس مہاراشٹر میں درج ہورہے ہیں انہوں نے کہا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت میں کورونا کے علامات ظاہر نہیں ہورہے ہیں  ریاست کے تمام ہاسپٹلس میں کورونا کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ ایسولیشن سنٹرس بھی قائم کئے جارہے ہیں کورونا کے علاج کے لئے سرکاری ہاسپٹل میں علحدہ طور پر بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے  وزیر صحت نے کہا ہے روزانہ 56 ہزار افراد کو کورونا کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے مستقبل میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو ٹیکہ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔کورونا ٹیسٹوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے