تلنگانہ

جسٹس سعادت اللہ حسینی سپرد لحد

حیدرآباد14- جنوری ( اردو لیکس ) متحدہ آندھر پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس سید سعادت اللہ حسینی جن کا کل 13 جنوری کو حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتا ل میں انتقال ہوگیا تھا ہفتہ 14- جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد واحاطہ درگاہ موسیٰ قادری فرمان واڑی واقع عابڈس کے قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا قبل ازیں نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی حضرت مولانا خواجہ بہاؤالدین فاروق انجینئیرنے نماز جنازہ کی امامت کی -مولانا محمد حامد حُسین حسّان فاروقی امام وخطیب مسجد مِردھے منور وامیر سنی دعوت اسلامی تلنگانہ واے پی نے دعاۓ مغفرت کی – گھر پہنچکر متعلقین سے اظہار تعزیت اورنماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق جج اے پی ہائی کورٹ جسٹس وِلاس افضل پورکار ، جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی مجلس ملک پیٹ ،جنا ب عبدالحق نذیر انچارج شعبہ تنظیم مجلس اتحادالمسلمین ،جناب عتیق صدیقی سینئیر کانگریسی قائد ،جناب اعظم علی بیگ ( امریکہ) ، ایڈوکیٹس مسرز سید کلیم الدین ،علی فاروق،قاضی افضل حُسین یلاریڈی منڈل کے علاوہ وکلابرادری اور دیگر معززین شامل ہیں- فاتحہ سیوم اتوار 15- جنوری کو مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں مقررہے 4بجے شام سے قرآن خوانی کا آغاز ہو گا ِ مرحوم جسٹس سعادت اللہ حسینی کی اہلیہ محترمہ شاہدہ بیگم صاحبہ مرحومہ مسجد مِردھے منور کی متولیہ تھیں ـ جسٹس سعادت اللہ حسینی کے متعلقین اور سوگوراروں نے خاص طور پریہ بات نوٹ کی اور اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ، برسر اقتدار جماعت کے ارکان اسمبلی اور وزراء، قانون داں شخصیات’ نے آخری دیدار کرنے یا تعزیتی پیام روانہ کرنے کی زحمت نہیں کی

متعلقہ خبریں

Back to top button