تلنگانہ

حیدرآباد آر ٹی سی بسوں میں دو نئے ٹکٹ _ کم رقم میں زائد سفر کرنے کی سہولت

حیدرآباد _ 9 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی نے مسافروں کو راغب کرنے کے لیے ایک اور نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ RTC نے گریٹر حیدرآباد کے اندر سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ آر ٹی سی  نے مسافروں کے لیے T-6 اور F-24 ٹکٹوں کے نام سے نئی پیشکشیں لائی ہیں۔   ٹی ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے ان ٹکٹوں سے متعلق پوسٹرس جاری کئے ۔

 

خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے T-6 ٹکٹ متعارف کیا گیا ہے۔  50 روپے میں T-6 ٹکٹ خریدنے پر انہیں سٹی بسوں میں چھ گھنٹے سفر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ F-24 ٹکٹ فیملی ممبرس اور دوستوں کی سہولت کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔  300 روپے میں ایک F-24 ٹکٹ خریدنے پر اس ٹکٹ پر پورے دن چار لوگ سفر کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں ٹکٹیں جمعہ سے دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button