جرائم و حادثات

شوہر اور سسرال والوں کی ہراسانی سے خاتون نے تین سالہ لڑکے کے ساتھ کرلی خودکشی _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 25 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر بیوی نے اپنے 3 سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔

 

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے فلم نگر،ونائک نگر میں پیش آیا۔اس خاتون کی شناخت 23 الہ سریشا کے طورپر کی گئی ہے جو تین ماہ کی حاملہ بھی  ہے۔ذرائع کے مطابق شوہر اورسسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی سے تنگ آکر اس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔سریشا اور اس کے شوہر وشواناتھ کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔اس نے بیٹے کو پھانسی دے دی اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔ا

 

س واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جوڑے کی شادی 9 جون 2019 کو ہوئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button