مبارکباد

جناب محمد ساجد محی الدین کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 

جناب محمد ساجد محی الدین اسکول اسسٹنٹ سید مرتضی حسین میموریل گورنمنٹ ہائی اسکول ہاشم نگر لنگر حوض ولد جناب محمد خواجہ محی الدین کو بہترین تدریسی خدمات کے سلسلہ میں ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمدخواجہ مجیب الدین نے اردو مسکن سالار ملت آڈیٹوریم خلوت میں منعقدہ تقریب میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا موصوف کا پہلا تقرراکتوبر 1996ء میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹپہ چبوترہ کاروان پر عمل میں آیا تھا یہ اسکول کرایہ کی عمارت میں کارکرد تھا

 

لیکن جناب سید ساجد محی الدین نے مکاندار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی اور عہدیداران تعلیمات سے نمائندگی کرتے ہوۓ اسی مکان کے مقام پر اسکو ل کے لیۓ سرکاری عمارت تعمیر کروائی – جس پر اہلیان محلہ اور اردو والوں موصوف کو مبارکباد پیش کی تھی موصوف نے گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نماں پربھی نمایاں خدمات ا نجام دیں – ایوارڈ ملنے پر گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وڈپٹی آئی او ایس جناب محمد مقبول احمد کے علاوہ معلمات اور اساتذہ جناب مقصود احمد ‘ محمد یوسف ‘ جناب جی رام منوہر ‘ جناب آر اروند کمار

 

جناب محمد بشیر الدین ‘جناب محمد حسام الدین ریاض جناب سید عبد العظیم ساجد ‘ جناب خالد بن احمد’ جناب محمد خالد محی الدین اور جناب نریندر پرساد نے مبارکباددی

متعلقہ خبریں

Back to top button