نیشنل

بی جے پی میں پہلی مرتبہ دو مسلم قومی نائب صدور ! عبداللہ کٹی کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو موقع

نئی دہلی 29 جولائی (اردولیکس ڈیسک) بی جے پی نے آج پارٹی کی تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلیاں لاتے قومی ایگزیکٹو کے نئے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا ہے جس میں پہلی مرتبہ 9 خواتین اور 2 مسلمان شامل ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہ فہرست جاری کی،

 

جس میں 13 قومی نائب صدور ، 8 قومی جنرل سکریٹریز، معاون آرگنائزیشن جنرل سکریٹری، 13 قومی سکریٹریز، قومی خازن اور شریک خازن شامل ہیں۔ کیرالا کے عبد اللہ کئی کو دوبارہ نائب صدر بنایا گیا ہے جو حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین بھی ہیں اسی طرح اس مرتبہ نائب صدور میں ایک اور مسلم کو شامل کیا گیا ہے اتر پردیش کے طارق منصور جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ہیں کو بھی نائب صدر بنایا ہے

 

اس طرح بی جے پی نے دو مسلم چہروں کو قومی نائب صدر بنایا ہے۔ شاید یہ پہلا موقع ہے کہ بی جے پی کی تنظیمی کمیٹی میں بیک وقت دو نائب صدور کو شامل کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button