نیشنل

دہلی میں ماسک نہ لگانے پر500 روپئے جرمانہ

نئی دہلی: ملک کی مختلف ریاستوں سمیت قومی دارلحکومت دہلی میں کورونا کے کیسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دہلی حکومت نے ایک بار پھر فوری اثر کے ساتھ عوامی مقامات پر ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اب دہلی میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے حوالہ سے جرمانہ عائد کرنے کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے وہ خانگی فوروہیلرس میں سوار افردا پرنافذ العمل نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button