نیشنل

چیف منسٹرتلنگانہ کی لالو پرساد یادو سے ملاقات

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگنانہ چندرشیکھرراو جو ریاست بہارکے دورہ پرہیں انھوں نے آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادوسے ملاقات کی۔ چندر شیکھر راؤ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے طورپربہارکے دورہ پرہیں۔ قبل ازیں انھوں نے بہار کے اپنے ہم منصب نتیش کمار اوراس کے بعد آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔ ذرائع کےمطابق ان کےدرمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اوردیگراہم موضوعات پرتبادلہ خیال ہوا۔ آرجے ڈی سربراہ کی قیامگاہ پہنچنے پر لالو پرساد یاددو ان کی شریک حیات رابڑی دیوی کے سی آر کا استقبال کیا اورشال پوشی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button