جرائم و حادثات

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد_  27 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے بورہ بنڈہ علاقے میں منگل کی صبح پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق معراج علی  اور فاطمہ میاں بیوی  سلطان نگر، بورہ بنڈہ میں رہتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ دونوں شوہر اور بیوی گزشتہ کچھ عرصے سے لڑ رہے تھے۔ آج  ایک بار پھر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر معراج علی نے اپنی بیوی فاطمہ (35) کے سر پر لوہے کی راڈ سے مار کر قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں سے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا اور نعش کو عثمانیہ منتقل کیا۔  پولیس نے معراج علی کو حراست میں لے لیا  اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button