نیشنل

لفٹ میں متحدہ عرب امارات کےوزیراعظم کو ساتھ دیکھ کر ممبئی کے بزنس مین انس رحمن کا خاندان حیران

حیدرآباد _ 18 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) عام طور پر کسی بھی ملک کے وزیراعظم سے ملاقات آسان بات نہیں ہوتی ۔ کیونکہ ان کے اطراف کافی سیکورٹی ہوتی ہے اگر وہ کسی ہوٹل یا مال میں آتے ہیں تو کچھ دیر کے لئے وہ ہوٹل اور مال میں ان کی سیکورٹی کسی عام آدمی کو داخل ہونے نہیں دیتے

 

۔ لیکن متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دبئی کی ایک لفٹ میں دیکھ کر ایک ہندوستانی خاندان حیران رہ گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ممبئی کے مشہور بزنس مین ہورن انڈیا کے مینجنگ ڈائرکٹر  انس رحمن جنید چند دن قبل اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ چھٹیوں پر دبئی میں تھے کہ اسی دوران ان کی لفٹ میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم بھی آگئے۔انس رحمن جنید 22 ویں منزل سے لفٹ میں موجود تھے تب شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسی لفٹ میں داخل ہوئے تھے

 

۔اس دوران یو اے ای کے وزیراعظم نے انس رحمن سے بات چیت کی۔ اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انس رحمن جنید نے بتایا کہ ہم انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے، ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میری بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ جانتی ہے کہ وہ کون ہیں ؟

 

انس رحمن جنید نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میرے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور متعدد تصاویر بھی کھینچوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ ہم واقعی وزیراعظم سے ملے تھے اور ان اس سے بات کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button