اسپشل اسٹوری

پاکستان میں دھڑکتا ہندوستانی دل

نئی دہلی۔ قلب کے عارضہ سے متاثر ایک پاکستانی لڑکی کی ہندوستان میں کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجری کی گئی اور اب اس لڑکی کے سینہ میں ہندوستانی دل دھڑک رہا ہے۔ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ عائشہ سال 2019 سے عارضہ قلب کا شکار تھی اور اسے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔

 

عائشہ کو علاج کے لیے چینائی لایا گیا علاج کے دوران انہیں مالی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔31 جنوری 2024 کو دہلی سے ایک شخص کا دل چینائی لایا گیا اور یہ دل عائشہ کے سینہ میں لگا دیا گیا۔ سال 2019 میں پہلی مرتبہ عائشہ قلب کے علاج کے لیے چینائی کے ہاسپٹل رجوع ہوئی تھی جہاں ڈاکٹر بالا کرشنا نے سی پی آر کیا اور مثنوی دل کا پمپ لڑکی کو لگایا گیا تھا، جس کے بعد وہ پاکستان چلی گئی لیکن کچھ عرصہ بعد اسے دوبارہ پریشانی ہوئی اور اسے ہاسپٹل میں شریک کروانے کی ضرورت تھی مقامی سطح پر سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہہ سے اسے اس کی والدہ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان پہنچیں۔

 

ہندوستانی ڈاکٹر ڈاکٹر بالا کرشن نے ایشوریہ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اس لڑکی کے علاج کیلئے مالی امداد کی اور اس کے دل کی پیوند کاری کی گئی۔عائشہ کی ماں صنوبر نے بتایا کہ ان کی بیٹی 12 سال کی عمر سے قلب کے عارضہ کا شکار تھی اور اب اسے نئی زندگی مل گئی ہے۔ نئی زندگی ملنے پر عائشہ نے ڈاکٹرس اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button