جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش حادثہ لڑکی ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔ ایراگڈہ علاقہ کے بھرت نگر فلائی اوور سے ایک لڑکی اسکوٹی پر جا رہی تھی کہ

 

واٹر ٹینکر نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں لڑکی اسکوٹی سے گر پڑی اور وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی بس نے اسے روند دیا جس کے نتیجہ میں لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوک لڑکی کی

 

شناخت 26 سالہ سنیتا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ میں رہتے ہوئے ایک خانگی ادارے میں کام کر رہی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button