جنرل نیوز

پیغمبر اسلام کی سیرتِ اور لڑکیوں،و خواتین میں دینی تعلیم کی ضرورت و اہمیت کے زیر عنوان 16 اکٹوبر کو نظام آباد میں عظیم الشان جلسہ عام 

نظام آباد ۔14/ اکتوبر ۔(اردو لیکس) تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کے زیر اہتمام مدرسہ دارالصالحات کا سالانہ جلسہ برائے مرد و خواتین بعنوان پیغمبر اسلام کی سیرتِ اور لڑکیوں،و خواتین میں دینی تعلیم کی ضرورت و اہمیت 16/ اکتوبر صبح دس بجے تا دو بجے بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودہن روڈ نظام آباد پر زیر صدارت حضرت مولانا مفتی سعید اکبر نقشبندی منعقد کیا جارہا ہے

 

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد شفیع الدین نقشبندی حضرت مولانا سید مظہر الدین قاسمی کورٹلہ،حضرت مولانا شیخ سرور چشتی جگتیال، حضرت مولانا شاہد علی مظاہری خانہ پور، کے بصیرت افروز خطابات ہونگے اس موقع پر طالبات کا تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا ونیز قاریہ کورس کی چار، قرآت کورس کی چار ، اور مومنہ کورس کی تکمیل کرنیوالی چار طالبات کو خمار فضیلت اور اسنادات سے نوازا جائے گا جلسہ کی نظامت مولانا مفتی ثناء الرحمن قاسمی فرمائیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے آس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button