تلنگانہ

اہلسنت والجماعت کے علماء کرام کی ایم ایل اے گنیش گپتا سے ملاقات علحدہ قضائت کے لئے نمائندگی 

نظام آباد:/ یکم دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں اہلسنت والجماعت کیلئے علحدہ قضائت کے سلسلہ میں مسلک اہلسنت والجماعت کے علماء کرام و نمائندوں کا ایک وفدببلو خان ٹی آرایس کارپوریٹر ڈیویژن 56 کی قیادت میں رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کی نمائندگی کی کہ شہر میں مسلک اہلسنت والجماعت سے وابستہ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ انہیں ایک علیحدہ شہر قاضی کی ضرورت گذشتہ کئی سالوں سے اس سلسلہ میں نمائندگی کئے جانے کے باوجود اس میں پیشرفت نہیں ہوسکی تھی

 

جس کیلئے اہلسنت والجماعت کے ذمہ داروں نے کارپوریٹر ببلو خان کو اس جانب توجہ مبذول کروائی جانے پر انہوں نے رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا سے اس اہم مسئلہ کے سلسلہ میں بات چیت کیلئے وقت طلب کیا تھا جس پر رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج ببلو خان کارپوریٹر کو اس بات کی اطلاع دئیے جانے پر انہوں نے اہلسنت والجماعت کے علماء کرام و نمائندوں جن میں قابل ذکرمولانا عبدالمنان رضوی بانی و مہتمم مدرسہ بنات السنیا نظام آباد، مولانا یوسف رضا بانی و مہتمم مدرسہ جوارالفاطمہ، مولانا حافظ و قاری غلام محی الدین امام و خطیب مسجد رشیدیہ، حافظ سید ایوب علی رضوی خطیب و امام مسجد ہاشمی و بانی و مہتمم جامعہ غوث الواریٰ، حافظ شفیع قبلہ خطیب و امام مسجد قادریہ، سید غوث رضوی بانی و مہتمم مدرسہ صابریہ نوریہ اللبنات، محمد عبدالرشید رضوی صدر میلاد کمیٹی نظام آباد، محمد مظہر رضا نائب صدر میلاد کمیٹی، سید محسن رضا نائب معتمد میلاد کمیٹی، جاوید رضا اظہر ی، محمد احمد رضا ء سجادہ کنٹیشور درگاہ، غلام احمد رضاء صدر غریب نواز سوسائٹی، مجاہد رضاتنظیم رضاء، محمد عمران رضا میمن نائب صدر تنظیم رضاء کے علاوہ دیگر اراکین شامل تھے ۔

 

ببلو خان نے نمائندہ وفد کے ذمہ داروں کے ساتھ رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا کو انہیں تفصیلات سے واقف کروایا۔ بیگالہ گنیش گپتا نے وفد کی نمائندگی کو اطمینان کے ساتھ سماعت کیا اور وفد کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ چیرمین محمد مسیح اللہ خان کو بذریعہ فون اس بات کی اطلاع دینے کے علاوہ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ اور رکن قانون ساز کونسل متحدہ اضلاع نظام آباد و کاماریڈی محترمہ کے کویتا کو اس اہم مسئلہ کی جانب ان کے علم میں لاتے ہوئے اس کی یکسوئی کرنے کیلئے ببلو خان کارپوریٹر ڈیویژن 56 کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ معزز اہلسنت والجماعت کے علماء اکرام و اکابرین کے ساتھ ایک وفد کی شکل میں حیدرآباد پہنچ کر چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت ان کے حوالے سپرد کریں

 

۔ انہوں نے اہلسنت والجماعت کے علمائے اکرام کو ان سے ملاقات کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا علاوہ ازیں ببلو خان کی قیادت میں شامل وفد نے علماء کرام نے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور شہر نظام آباد میں ان کی جانب سے انجام دئیے جانے والے تعمیری و ترقیاتی بالخصوص اقلیتی علاقوں میں کئے جانے والے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button