مبارکباد

جناب امین الدین صاحب ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کے بہ اتفاق ارا صدر منتخب

جگتیال _ 31 اگست ( پریس ریلیز) ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کا ایک تنظیمی اجلاس دفتر جماعت اسلامی میں زیرِ نگرانی محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ و زیر صدارت محمد عمادالدین عمیر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال منعقد ہوا اجلاس کا آغاز محمد قمر الدین معاذ کی قرأت کلام پاک سے ہوا اسکے صدر ادارہ تلنگانہ نے ادارہ کا تفصیلی تعارف اور اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ ادارہ کی تنظیم جدید کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر مقامی نے جناب امین الدین صاحب کے نام پر تحریک پیش فرمائی۔ اور تمام حاضرین نے اس تحریک کو بہ اتفاق آرا قبول کرلیا۔اس طرح ادارہ کی اگلی میقات کے لئے

حسب ذیل حضرات کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
صدر ادارہ۔۔جناب امین الدین صاحب
نایب صدور۔جناب محمد سلیم الدین صاحب گنج۔ ٹپیکل جگتیالی صاحب
اور محمد تحسین الدین صاحب۔
متعمد عمومی۔ مرزا فضل اللہ بیگ صاحب نامہ نگار اعتماد۔
شریک معتمد۔ محمد منیب الحق عامر۔
خازن ادارہ ۔جناب قمر الدین معاذ صاحب۔
اراکین عاملہ۔ جناب خطیب الدین خالد۔ مدرس۔ سید نجی اللہ۔ مسیح الدین بابر۔ سیدعقیل صحافی۔ افتخار علی زبیر۔ صحافی۔ سمیع الدین۔مدرس۔ سہیل احمد۔ صاحبین۔

جبکہ مشیران ادارہ کی حیثیت سے جناب بسم اللہ خان صاحب۔ جناب ریاض خان صاحب۔ جناب ضیاء الدین شوکت صاحب۔ جناب شیخ اسحاق علی صاحب۔ کا انتخاب عمل میں آیا۔نگران تنظیمی نشست نے اگلے دو سالہ میقات کے لئے عہد داران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارہ نو منتخب عہدیداران کی نگرانی میں انشاءاللہ اپنے اغراض ومقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہوگا۔ اور ادارہ پورے تلنگانہ میں اپنی ایک پہچان بناتے ہوئے نے قلمکاروں کی آبیاری کرےگا ۔ محترم عمادالدین عمیر صاحب امیر مقامی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button