جرائم و حادثات

ڈرا دھمکا کر رقم چھیننے کے الزام میں خاتون انسپکٹر سمیت تین پولیس ملازمین گرفتار

وشاکھاپٹنم _ 8 جولائی ( اردولیکس) آندھراپردیش میں ایک خاتون  انسپکٹر پولیس کو دو ہزار روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے نام پر ڈرا دھمکا کر رقم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے

 

وشاکھاپٹنم سٹی آرمڈ ریزرو انسپکٹر (ہوم ​​گارڈز) بی سورنالتا اور تین دیگر کو وشاکھاپٹنم میں 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے تیار رہنے والے بحریہ کے ریٹائرڈ ملازمین سے رقم  بٹورنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، سٹی پولیس کمشنر وشاکھاپٹنم تریوکراما ورما نے یہ بات بتائی .

 

انہوں نے بتایا کہ بحریہ کے ریٹائرڈ ملازمین کولی سرینواس اور سریدھر نے  سوری بابو نامی شخص سے ملاقات کی۔ سوری بابو نے کہا کہ  وہ 500 روپے کے نوٹوں کے بدلے میں 2 ہزار روپے کے زائد نوٹ دیں گے۔ سوری بابو نے یقین دلایا  کہ اگر وہ 90 لاکھ روپے کے 500 روپے کے نوٹ دیتے ہیں تو وہ انہیں ایک  کروڑ کے 2 ہزار روپے کے نوٹ دیں گے، اس طرح انہیں 10 لاکھ روپے کا فائدہ مل سکتا ہے۔

جس پر سرینواس اور سریدھر نے اپنے دوست کی ریٹائرمنٹ سے آنے والی 90 لاکھ  روپے  سوری بابو کے حوالے کئے ۔ بعد میں سوری بابو نے اپنے  جاننے والے  ہوم گارڈ وی سرینو، اے آر۔ کانسٹیبل  ہیمسندر کو یہ بات  بتائی۔ ان دونوں نے منی ایکسچینج کا معاملہ آر ایس آئی سورانالتا کے پاس لے گئے۔

 

 

معاہدے کے مطابق سرینواس اور سریدھر رقم   لے کر کار میں سیتامدھرا کے ایک اسپتال آئے جہاں سوری بابو نے رقم کی جانچ کی اور ہوم گارڈ سرینو اور کانسٹیبل ہیما سندر کو معاملے کی اطلاع دی۔  وہ دونوں  سورنالتا کے ساتھ پولیس کی گاڑی میں وہاں پہنچے۔ ہوم گارڈ نے سرینواس  کو دھمکی دی کہ یہ غیر قانونی رقم ہے اور اسے ٹاسک فورس یا انکم ٹیکس حکام کے حوالے کر دو۔ اور انھوں نے رقم لانے والے افراد کو انسپکٹر سوارنالتا کی گاڑی کے پاس لے گئے۔ جس  نے رقم ضبط کرنے کی دھمکی دی اور اس میں سے کچھ رقم انھیں دینے پر انھیں چھوڑ دینے کا وعدہ کیا۔ اس طرح انسپکٹر سوارنالتا نے 5 لاکھ اور کانسٹیبل نے 2 لاکھ ہوم گارڈ نے 10 ہزار روپے بٹور لئے اور انھیں باقی رقم تھما کر وہاں سے بھگا دیا۔

 

متاثرین نے نقدی سے متعلق تمام دستاویزات جمع کرنے کے بعد، اس مہینے کی 6 تاریخ کی شام کو ڈی سی پی-1 ودیا ساگرنائیڈو کے پاس شکایت درج کرائی ۔ فوری طور پر ڈی سی پی وشاکھاپٹنم1 ، کرائم ڈی سی پی  نے تحقیقات کی۔ کیس میں پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کا پتہ چلا

 

اس معاملے میں سوری بابو کے خلاف اے 1، ہوم گارڈ سرینو کے خلاف اے 2، اے آر کانسٹیبل ہیماسندر کے بطور اے3 اور آر ایس آئی سوارنالتا کے خلاف اے 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان سبھی سے جمعہ کو ایم وی پی کالونی پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی گئی اور طبی معائنہ کے بعد ان تمام کو گرفتار کرلیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button