نیشنل

راہول گاندھی کو تامل لڑکی سے شادی کا پیغام _ بھارت جوڑو یاترا کے دوران دلچسپ واقعہ

چنائی _ 11 ستمبر ( اردولیکس) راہول گاندھی کی  شروع کردہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہفتہ کو ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ کنیا کماری ضلع کے مارتھنڈم علاقے میں راہول گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کام کرنے والی خواتین مزدوروں  سے ملاقات کی۔اس موقع پر راہول گاندھی نے ان کی آمدنی اور دیگر مصروفیات کے بارے میں دریافت کیا۔

 

اس موقع پر ایک خاتون نے راہول گاندھی سے  شادی کا ذکر کیا۔خاتون نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ تمل ناڈو سے محبت کرتے ہیں۔ ہم آپ کی شادی ایک  تامل لڑکی سے کرنے کو تیار ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے اپنے ٹویٹر پر اس کا انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی اس وقت بہت خوش نظر آرہے تھے۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ راہول گاندھی نے انہیں کیا جواب دیا۔ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی اور کشمیر میں ختم ہوگی۔یہ یاترا 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہوتی ہوئی 150 دنوں تک 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button