جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن تلنگانہ کی جانب سے گروپ 1 کے اردو میٹریل کی تقسیم

نارائن پیٹ: 25 اگسٹ (اردو لیکس) طلباء مثبت سوچ کے ساتھ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں۔یہ دور مقابلہ جاتی دور ہے اسمیں عزم و حوصلہ کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی پدمجا رانی ہیومن نے ویلفیر فاونڈیشن حیدرآباد کی جانب سے اسلامک سنٹر نارائن پیٹ میں منعقدہ TSPSC Group 1 اردو اسٹڈی میٹریل تقسیم تقریب کے موقع پر کیا۔ اس پروگرام کی صدارت احمد خاں یوسف زئی نے کی۔ ایڈیشنل کلکٹر شریمتی پدمجارانی نے ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کی ستائش کی۔انھوں نے مزید کہاکہ طلباء اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔اور مسابقتی امتحان کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ خاندان اور ملک کا نام روشن کریں۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیومن ویلفیر فاونڈیشن تلنگانہ ریاض احمد نے فانڈیشن کی کارکردگی کی تفصیلات سے اگاہ کیا۔ایڈیشنل کلکٹر کے ہاتھوں گروپ1کے امیدوار طلباء میں مفت مٹیریل کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس موقع پر خلیل احمد تاج، حسن الدین پٹیل، منصور احمد، حافظ افتخار، وسیم اکرام کے علاوہ کئی طلباء شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ارشد فیصل نے پروگرام کی کاروائی چلائی اور جناب حسن الدین پٹیل نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button