جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند کریم نگر سنٹرل کا برادران وطن کےساتھ get Together پروگرام بضمن میلادالنبی صلی‌ اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا

جماعت اسلامی ہند شاخ کریم نگر سنٹرل کا برادران وطن کے ساتھ بضمن میلادالنبی get Together پروگرام بتاریخ 12 اکتوبر بروز چہارشنبہ بوقت شام 6:15 پر نیو پیکاک ریسٹورنٹ کے کانفرنس ہال میں عمل میں آیا اس پروگرام میں برادران وطن کے سامنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد حیات سارے عالم کے لیے رحمت اور ساری انسانیت کی رہنمائی اور فلاحی کارکردگی کو پیش کیا گیا اور اصل پیغام رسالت کو رکھا گیا۔

 

اس پروگرام میں،سری کرشنا سوامی پوجاری مندر کریم نگر،سری سردول سنگھ پریسیڈنٹ گردوارہ کمیٹی کریم نگر،سری ین۔دیوندر (یس۔ ٹی۔ او) کریم نگر ,سری ودھیا ساگر۔(ٹی۔آر۔ٹی۔ایف) , سری ایس پر بھا کر را ؤ پریزیڈنٹ( پیدا پلی)،سری آدرشن ریڈی کریم نگر اور دیگر مہمانان شریک تھے یہ پروگرام بھارت کی گنگا جمنا تہذیب کا منظر پیش کر رہا تھا تمام مہمانان نےاظہار خیال کیا اور جماعت کے اس پروگرام کی پرزور ستائش کی جناب غوث رحمان صاحب لیکچرر گورنمنٹ کالج کورٹلہ نے بہت اچھے انداز میں حضرت محمد صل وسلم کی بعثت کا مقصداور آپ کی شخصیت کو برادران وطن کے سامنے پیش کیا

 

اس پروگرام میں برادران وطن کی کثیر تعداد شریک تھی پروگرام کے آخر میں سب کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا صدارتی تقریر میں جناب نعیم الدین احمد صاحب امیرمقامی نے پیش کی اس پروگرام کے کنوینر محمدعارف عرفان تھے۔ اور افتتاحی کلمات ناظم ضلع محمد خیر الدین صاحب نے ادا کیے ۔عقیل صاحب۔ میرا آصف علی صاحب اور محمد یونس صاحب نے تمام مہمانان اور تمام شرکاء کا استقبالیہ اور تمام میڈیا کے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button