جنرل نیوز

حیدرآباد میں میڈیا کے تربیتی ادارے چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد _ قومی پرچم کے اسپیکریں پلے نمائش کا اہتمام

حیدرآباد شہر میں واقع میڈیا کے معروف تربیتی ادارے چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں آج 75ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر ڈیجیٹل پرچم کشائی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا گیا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے تمام ڈسٹاپس، ٹی وی اسکرین پر قومی پرچم ترنگے کولہرایا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے اکاڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے بٹن دباکرقومی پرچم کے اسپیکریں پلے نمائش کا افتتاح کیا۔یادرہے کہ اس ادارے میں طلباء کو میڈیا کورس کی تربیت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے مربوط اے آر یعنی آرگمنٹیٹ ریالٹی، ربورٹک انٹرنیٹ آف تھنک، مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل ٹیکنالوجی، ڈاٹاسائنس، ڈرون ٹیکنالوجی اے آر وی آر، تری ڈی پرنٹنگ، اسرو ،ناسا،میکروسافٹ سے مسلمہ کورسوں کی تربیت کا بھی نظم ہے۔ مستحق طلبا کے لے یہاں اسکالرشپس بھی دستیاب ہیں۔ اس ادارے کے بانی ومینجنگ پارٹنر سنییرصحافی جناب حبیب نصیرہیں۔اس تقریب میں سی ایم آئی حیدرآباد کے ڈائریکٹر اڈمن جناب میرصدیق علی، اے آر کورسوں کے انچارج پروفیسر محمد افتخار ، انسٹی ٹیوٹ کی ڈپٹی ڈائرکٹر محترمہ طلعت فاطمہ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button