جنرل نیوز

ملک کی آزادی میں مسلم علماء اوعوام کا کردار ناقابل فراموش

نظام آباد ضلع جمعیۃ علماء جنرل سکریٹری مولاناعبدالقیوم شاکر ودیگر ذمہ داران کا 75ویں یوم آزادی پر پرچم کشای تقاریب سے خطاب نظام

نظام آباد 15 اگسٹ (محمد یوسف الدین خان آردو لیکس) شہر نظام آباد کے مختلف مقامات جن میں شہر کا مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم آٹونگر تبارک ہای اسکول محلہ حطای تلنگانہ جمعیۃ الحفاظ ویلفر سوسائٹی مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد اور ایم بی ایم الکٹریکل شاپ پر جمعیۃ علماء کے اراکین بشمول صدر نے پرچم کشای انجام دی اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ ملک کی آزادی کے لےء ایک دوجانیں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ملک کی آزادی کےلےء ہونے والے معرکوں میں جہاں برادران وطن نے قربانیاں دی ہیں وہیں سب سے زیادہ قربانی مسلمانوں نے دی ہیں اس آزادی کو حاصل کرنے کےلےء مہینہ دومہینہ نہیں بلکہ پورے دوسوسال کی محنتیں ہیں جو کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی آزاد بھارت کی جب بھی تاریخ لکھی جاے گی اس میں علماء کرام کی قربانیوں کا تذکرہ ضرورآے گا ان علماء کی قربانیوں کے بغیر ہندوستان کی تاریخ یقینا نامکمل رہے گی

اس ملک کے ہر باشندہ کو چاہیے کہ وہ شہیدان وطن کی تاریخ کو پڑھیں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں مسلمان اس ملک میں برابر کا حصہ دار ہے اس کو کرایہ نا سمجھاجاےء دیش کی حفاظت وطن سے محبت ہماری گنگاجمنی تہذیب وثقافت سب اس بات پر گواہ ہیکہ مسلمانوں نے ان کے علماء وبزرگان دین اور بادشاہوں نے جان کی بازی لگاکر انگریزوں کو اس دیش سے نکالا جس کالے پانی کی سزائیں جھیلیں انگریزوں کے ظلم وستم کا مقابلہ کیا ہر موڑ پر ملک کے رہنے والوں کو سمبھالا دیا بلکہ تاریخ بتاتی ہیکہ گاندھی جی کو افریقہ سے بلواکر پورے ملک کا دورہ کرایا اور آزادی کے آخری ایام میں برادران وطن کو ساتھ لے کر اس دیش کی آزادی کے لےء آخری لڑای لڑی اور ملک کو آزاد کرکے ہی دم لیا نواب سراج الدولہ ہوں یا سلطان ٹیپو شہید ہوں یا حیدرعلی خان ہوں کہ اشفاق ا للہ خان ہوں یا مولاناابولاکلام آزاد مولانامحمد علی جوہر شیخ الہند مولانامحمود الحسن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ہوں کہ سید احمد شہید یا اسماعیل شہید مولاناحسین احمد مدنی اور بھی ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام نے برادران وطن کو ساتھ لے کر اس میدان کارزار میں اترے اور مختلف تحریکیں چلای اور ہر ہندوستانی کے دل میں آزادی کی روح پھونکی اس موقع پر جمعیۃ علماء صدرمولانا سید سمیع اللہ مولانااسماعیل عارفی مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی مولاناارشد علی قاسمی مولاناآصف قاسمی مولانا ثناء اللہ قاسمی مولانااحسان احمد قاسمی مولاناعمر پاشاہ مظاہری مولانازبیر بیگ مولاناقمر الدین حافظ عبدالولی حافظ فیاض مولاناابرار قاسمی حافظ واجد نواز حافظ وسیم خان حافظ نعیم حافظ واجد حافظ سیف الدین کے علاوہ محمد نصیر الدین محمد افضل الدین محمد عنایت علی افروز وسیم احمد خان محمد صدیق محمد حسین و دیگر افراد شریک رہے

 

اخیر میں مولاناعبدالقیوم شاکر نے اپنی اوراپنی جملہ جماعتوں کی جانب سے ملک کے تمام باشندوں ہندومسلم سکھ عیسای سب کو آزادی کی مبارکباددیتے ہوے اس ملک کوامن وامان اورقومی یکجہتی کا گہوارہ بناے رکھنے وسلامتی کا مرکز بناے رکھنے کی دعاء کی

متعلقہ خبریں

Back to top button