جرائم و حادثات

گھنٹوں سیل فون استعمال کرنے پر ماں کی ڈانٹ سے کمسن بیٹے نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 16 اگست ( اردولیکس) گھنٹوں سیل فون کے  استعمال پر ماں کی جانب سے کی گئی ڈانٹ ڈپٹ پر کمسن بیٹے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال اربن منڈل کے تپنا پیٹ گاؤں کا14سالہ سائی چرن 9 ویں  جماعت میں زیرتعلیم تھا

 

حال ہی میں لڑکا اپنی پڑھائی پر توجہ دیے  گھنٹوں سیل  فون استعمال کر رہا تھا جس پر اس کی ماں نے اسے ڈانتے ہوئے سل فون چھین لیا ۔ اور پڑھائی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ماں کی ڈانٹ  پر دل برداشتہ ہوکر سائی چرن نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لے لی۔اس نے یہ انتہائی اقدام اُس وقت کیا جب وہ گھرمیں تنہا تھا۔ماں جب گھر واپس ہوئی تو اس نے دیکھا کہ دروازہ بند ہے۔اس نے پریشان ہو کر پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ لڑکے کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی ہے

 

۔پولیس کو اس کی اطلاع ملتے ہی  موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو جگتیال ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button