جرائم و حادثات

جڑچرلہ، ہیڈ فون لگا کرٹریک عبورکرنے والا نوجوان ٹرین کی ٹکرسے ہلاک

جڑچرلہ: ہیڈ فون لگا کرریلوے ٹریک عبورکرنے والا ایک نوجوان ٹرین کی ٹکرسے ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے جڑچرلہ میں پیش آیا۔ مستقربادے پلی بوکا راو کمپاونڈ سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ ونئے کمار کانوں میں ائیرفون لگا کرکسی سے بات کرتے ہوئے ٹریک کراس کررہا تھا کہ اسے ٹرین کی آواز سنائی نہیں دی جس کے نتیجہ میں وہ ٹریک سے نہیں ہٹا اوراسے گوڈس ٹرین نے ٹکردےدی۔ ٹرین کی ٹکرسے نوجوان کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button