نیشنل

شادی کی تقریب میں رس گلوں کیلئے لڑائی 6 زخمی

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش میں ایک شادی کی تقریب میں رسں گلوں کے لیے جھگڑا ہو گیا جس میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ شمس آباد علاقہ میں اتوار کے دن ایک شادی کی تقریب منعقد تھی۔

 

مہمانوں کے لیے ہمہ اقسام کے پکوانوں کا انتظام کیا گیا،شادی کا وقت قریب تھا کہ اسی دوران رس گلے ختم ہو گئے اور بعض لوگوں کو نہیں ملے جس پر وہ لوگ ناراض ہو گئے، مہمانوں میں سے کسی نے شکایت کی کہ رس‌گلے ختم ہونے کی شکایت کی جس پر منتظمین برہم ہو گئے۔

 

اس مسئلے پر ان میں جھگڑا ہوا جس میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت بھگوان دیوی، یوگیش، منوج کیلاش دھرمیندر، پاون کے طور پر کی گئی ہے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button